پنجاب میں ماسک اور گلوز کی قیمتوں میں اضافہ  کردیا گیا

اپ ڈیٹ 08 جون 2020 10:39am
فائل فوٹو

لاہور:پنجاب میں ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز ہوئیں تو ماسک اور گلوز کی قیمتیں بھی بڑھنا شروع ہوگئیں،5روپے والا ماسک 15سے 30اور 40روپے میں فروخت ہونے لگا،100روپے کا این 95ماسک 500روپے تک ہی خریدا جاسکتا ہے۔

کورونا وائرس کےمریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے مگر دعوؤں کے باوجود مرض سے بچاؤ کیلئے ماسک، گلوز، سینیٹائزر کی کبھی قلت تو کبھی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،سرجیکل ماسک ہو یا این 95ہر میڈیکل اسٹور پر قیمتیں الگ ہی ہیں۔

 دکاندار بھی مہنگے سامان اور قلت سے تنگ ہیں، کہتے ہیں گلوز کی عدم دستیابی تو رہتی ہے مگر ماسک کی قیمتیں زیادہ ہی ہوتی جارہی ہیں۔

 سرجیکل ماسک اور گلوز کی قیمت 15سے 50روپے تک ہیں، این نائنٹی فائیو 500روپے میں دستیاب ہے جبکہ سینیٹائزر 140سے 500روپے میں خریدا جاسکتا ہے۔